ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی کو مرکزکے زیر انتظام ریاست بتانے والے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں 6 عرضی دائر

دہلی کو مرکزکے زیر انتظام ریاست بتانے والے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں 6 عرضی دائر

Sat, 03 Sep 2016 11:24:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت نے آج سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ اس نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج دیتے ہوئے 6 الگ الگ عرضی دائر کی ہے اور قومی دارالحکومت کو مکمل ریاست قراردینے کی اپیل کرنے والی اپنی دیوانی درخواست کو واپس لے لی ۔جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس دھننجے وائی چند رچوڑ نے آپ کو دیوانی درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے اسے اس درخواست میں اٹھائے گئے موضوعات کو دائر کی گئی اپنی خصوصی اجازت درخواستوں میں ہی اٹھانے کے لیے کہا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ دہلی کی آپ حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا وہ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل دائر کرے گی جس میں دہلی کو مرکز کے زیر انتظام ریاست اور لیفٹیننٹ گورنر کو اس کا انتظامی سربراہ بتایا گیا ہے۔اس نے آپ حکومت سے یہ بھی پوچھا تھا کہ وہ کب تک اپیل دائر کرے گی؟دہلی حکومت کی جانب سے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے آج کہا کہ معاملے کی گزشتہ سماعت میں بنچ کے تبصرے کے مطابق وہ دیوانی درخواست واپس لینا چاہتی ہیں کیونکہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج دینے کے لیے 6 الگ الگ خصوصی اجازت درخواست دائر کی گئی ہیں۔


Share: